شاھین میڈیا سیل

تازہ خبریں

شجر کا ری مہم کا آغاز فروری میں ہوگا.سیکریٹری نشرواشاعت ایس.ڈبلیو.ایف 

شاھین ویلفئر فاونڈیشن اگلے ماہ یعنی فروری کے آخر میں آزادکشمیر کے مختلف اضلاع میں شجر کاری مہم کا آغازکر رہی ہے۔سر سبز و شاداب علاقےمیں درخت نہ ہونے کی وجہ سے لو گوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔درخت لگانا کار ثواب بھی ہے اور درخت ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کا بھی باعث ہیں۔

ہر ماہ ایک پر وفیشنل سے ملاقات ضرورہوگی.میٹنگ اعلامیہ

شاھین میڈیا سیل (شعبہ نشرواشاعت) شاھین ویلفئر فاونڈیشن کے جانب سے گزشتہ روز ہونے والی میٹنگ میں یہ طے پایا ہے کہ کارکنان کی تربیت کے لیے پروفیشنل تربیت بہت ضروری ہے تاکہ وہ زیادہ سے زیادہ ڈیلیور کر سکیں اور ریمورٹ ایریاز میں لوگوں میں شعور بیدار کیا جاسکے۔ اس موقع پر یہ بھی طےکیا گیا کہ ہم ہر ماہ ایک پروفشنل فرد سے ملاقات کریں گے جسمیں تمام لوگ شرکت کریں گے تاکہ وہ کچھ سیکھا جا سکے۔اسطرح ہی ہم لو گوب کی تقدیر بدل سکتے ہیں۔اس لیےرواں ماہ میں ایک تربیتی ورکشاپ کا انعقادکیا گیا ہے۔جسکے مہمان خصوصی جناب فہد لیاقت صاحب چیف ایگزیکٹیو آفیسر عزم فاونڈیشن ہوں گے۔تما م کارکنا ن شریک ہوں اور دوسروں کو بھی دعوت دیں۔

شاھین ویلفیئر فاونڈیشن کا ماہانہ اجلاس10فروری کو ہوگا

شاھین ویلفیئر فاونڈیشن کا ماہانہ اجلاس 10فروری2013بروز اتورار شام 3بجے عزم فاونڈیشن کے دفتر میں ہو گا اجلاس کا ایجنڈا "یوم تاسیس کا انعقاد انتطام وانصرام" ہوگا

شاھین ویلفیئر فاونڈیشن کا یوم تاسیس 19فروری 2013کو ہو گا.چیرمین شاھین ویلفیئر فاونڈیشن عبدالباسط فاروقی

شاھین ویلفیئر فاونڈیشن کا پہلا یوم تاسیس مورخہ 19فروری 2013کو ہوگا.شاھین ویلفیئر فاونڈیشن نے بیداری شعور کے لیے مہمات کا آغاز کر کےجہاں ملکی ترقی میں حصہ ڈالا ہے وہاں نوجوانوں کو بے راہ روی سے بچانے کے لیے بھی ایک پلیٹ فارم مہیا کیا ہے.ان خیالات کا اطہارچیر مین شاھین ویلفیئر فاونڈیشن کے چیرمین عبدالباسط فاروقی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا.ان کا کہنا تھا کہ ہمارے نوجوانوں کے اندر بہت ٹیلینٹ موجود ہے مگر اس کو باہر لانے کے ضرورت ہے اس کے لیے ایس.ڈبلیو.ایف کردار ادا کر رہی ہے تاکہ وہ معاشرے کے مہذب شہری بن سکیں

وسائل کی کمیابی کے باوجود 200پودے شجرکاری میہم کے لیے خرید لیے گئے.ترجمان ایس.ڈبلیو.ایف

شاھین میڈیا سیل ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے کے لیے شاھین ویلفئیر فاونڈیشن کی جانب سے 200پودے خرید لیے گئے.تاکہ لوگوں میں ڈی فاریسٹریشن کے حوالے سے آگاہی دی جا سکے.16فرروی کو یہ پودے آزادکشمیر کے مختلف اضلاع میں لگا دیےجائیں گے. اس کے علاوہ 500سے زائد پودوں کی پیوند کاری بھی کی جائے گی.اس سےلوگوں میں مثبت سرگرمیوں کا رواج پڑے گا

شاھین ویلفیئر فاونڈیشن نے 200پودے خرید لیے.سیکریٹری جنرل عبدالقادر عباسی

(شاھین میڈیا سیل ) شاھین ویلفئئر فاونڈیشن نے 200پودے خرید لیے .جلد ہی آزاد کشمیر کے مختلف اضلاع میں لگائے جائیں گے .200پودوں کی خریداری پر دس ہزار کی لاگت آئی ہے.اور ٹرانسپورٹیشن کاسٹ ملا کر اور پودے لگوانے تک مزید 8000ہزار کا خرچہ ہے.جو کہ شاھین ویلفئیر فاونڈیشن خود برداشت کرے گی.حالات نہیں ہیں لیکن ہم چھوٹے چھوٹے اقدامات کرتے رہا کریں گے.لو گوں میں شعور بیدار کر کے دم لیں گے.

No comments :

Post a Comment