ہماری کامیابیاں

ہم نے اس مختصر عرصے میں جو کامیابیاں حاصل کیں وہ مندرجہ ذیل ہیں۔

گورنمنٹ پر ائمری سکول سارمنڈل جو کہ گزشتہ 30 سال سے اردو میڈیم تھاکے انگلش میڈیم ہونے پر طلباء و اساتذہ کی حوصلہ افزائی کے لیے ایک مبارکبادی پر وگرام تشکیل دیا گیا جسمیں اگلے سیشن کے لیے تمام طلباء و طالبات کو شاھین ویلفئیر فاونڈیشن کی طرف سےفری کتب مہیا ء کی گئیں۔اور اس میں بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت کو یقینی بنایا گیا۔

مارچ 2012کو ستارہ مارکیٹ اسلام آباد میں پا کستان یوتھ تحریک کے ایک پر وگرام میں تمام کارکنوں کی شرکت کو یقینی بنایا گیا۔
ممبر شپ بڑھائی گئی جو تین اضلاع باغ ،مظفرآباداور کوٹلی تک پہنچ چکی ہے۔
تربیتی ورکشاپس کا انعقاد کیا گیا جسمیں کنسلٹنٹس کی خدمات لی گئی۔اور تمام شرکاء کو سرٹیفیکیٹ بھی دئے گئے۔
تما م تھیمیٹک ایریاز سے متعلق "ترغیبی لٹریچر "لکھا اور چھپوایا گیا۔ 
بقر عید کے موقع پر قربانی کے فلسفہ کے حوالے سے ایک پمفلٹ بنا کر مختلف اضلاع میں تقسیم کیا گیا تاکہ قربانی کی روح سے لو گوں کو آگاہ کیا جا سکے۔
 شجر کاری مہم کا آغاز کیا گیا اور محمکہ زراعت اور دوسرے اداروں کے تعاون سے ایک اسے مختلف اضلاع میں نا فذ بھی کر وایا گیا۔اسمیں کارکنان نے خود جا کر درخت لگائے اور لوگوں کو درخت لگانے کے فوائد سے آگاہ کیا۔
 انسانی حقوق کے حوالے سے ایک آگاہی پروگرام ڈھوک کا لا خان راولپنڈی میں منعقد کیا گیا۔
 علمی موضوعات پر ڈسکیشن کے لیے مختلف اوقات میں کا رکنان کو جمع کرنا اور ان سے اظہار خیال کے لیے باقاعدہ تیاری کے ساتھ
 پروگرامات کروانا تو ایس-ڈبلیو-ایف کا جزولاینفک ہے۔
 ۔جنوری کے اگلے ہفتے میں ان شااللہ کارکنان کی تربیت کے لیے ایک روزہ تربتی ورکشاپ بھی ہونے والی ہے جسمیں عزم فاونڈیشن راولپنڈی کے سی۔ای ۔او اور فرد کنسلٹنگ کے چیر مین فہد لیا قت کو ٹرینر کی حثیت سے مدعو کیا گیا ہے۔ 
فروری کے آخری ہفتے میں آزاد خطہ کے مختلف اضلاع میں شجر کاری مہم اور درخت لگانے کے فوائد کے سے متلعق بھی ایک پر وگرام جلد ہی ہونے کو ہے۔

No comments :

Post a Comment