شاھین ویلفئیر فاونڈیشن ایک غیر منافع بخش، غیر سیاسی سماجی تنظیم ہے جو ۱۹ فروری۲۰۱۲ء میں معاشرے کے کمزور طبقات کو تعلیم، صحت اور ماحولیاتی تحفظ کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے قائم کی گئی۔ ہمارا مقصد اپنے علاقے کو ایک صحت مند، تعلیم یافتہ اور ماحول دوست معاشرے میں تبدیل کرنا ہے۔
نصب العین
"ایک ایسے معاشرہ تشکیل دینا جہاں ہر فرد تعلیم، صحت اور صاف ماحول کے بنیادی حقوق سے مستفید ہو۔"
ویژن
معاشرے میں تعلیم کی اہمیت اور فروغ کے لیے آگاہی فراہم کرنا۔
معاشرے میں حفظان صحت کے بنیادی اصولوں کے حوالے سےآگاہی فراہم کرنا اور ایک صحت مند معاشرہ تشکیل دینا۔
بنیادی اقدار
انصاف: ہر فرد کے ساتھ یکساں سلوک۔
شفافیت: تمام مالیاتی لین دین اور سرگرمیوں کی عوامی رپورٹنگ۔
ماحول دوستی: فطرت کے تحفظ کو ترجیح۔
تعلیم کی حوصلہ افزائی: علم کو سماجی ترقی کا ذریعہ سمجھنا۔
کام کے شعبے اور سرگرمیاں
ہدف:
معاشرے کے افراد کو تعلیم یافتہ ،ہنر مند اور باشعور بنانا۔
سرگرمیاں:
غریب طلبا میں مفت درسی کتابوں کی تقسیم کار
لائیبری کا قیام
بچوں کے تقریری مقابلہ جات
نئے تعلیمی سال میں طلبا کو راہنمائی فراہم کرنا
کیرئیر کونسلنگ کے لیے پیشہ وارانہ افراد کی زیر سرپرستی
سیمینارز،وکشاپس اور آگاہی مہمات
ڈیجیٹل تعلیم کے لیے آن لائن پلیٹ فارم "شاھین ای-اسکول" کا آغاز۔
صحت:
ہدف:
حفظان صحت کے اصولوں سے آگاہی مہمات اور فری میڈیکلکیمپس کا انعقا۔
سرگرمیاں:
ماہانہ مفت طبی معائنے اور ادویات کی فراہمی۔
صحت مند جسم تندرست معاشرہ کے حوالے سے آگاہی بیٹھکوں کا انعقاد۔
خواتین اور بچوں کے لیے غذائی تربیت کے پروگرام۔
ماحولیات
ہدف:
۲۰۲۵ء تک ۵۰۰ درخت لگانا ۔
سرگرمیاں:
اسکولوں میں ماحولیاتی بیداری کے لیے ورکشاپس۔
مساجد میں ماحولیات کے حوالے سے علما کے بیانات۔